Croquetas Recipe in Urdu

 

Croquetas Recipe in Urdu by Subhapakistan

 INGREDIENTS

کروکٹس
مرغی (ابلی ہوئی اور ریشہ کی ہوئی) —– دو پیالی

میدہ (چھنا ہوا) —– ایک چوتھائی پیالی

مکھن —— ایک چوتھائی پیالی

اجمودہ (چوپ کیا ہوا) —– ایک کھانے کا چمچ

انڈہ —– ایک عدد

پانی —- دو کھانے کے چمچ

پیاز (چوپ کیے ہوئے) —– ایک کھانے کا چمچ

ڈبل روٹی کا چورہ —– ایک چوتھائی پیالی

کٹی ہوئی کالی مرچ —– ایک چوتھائی چائے کا چمچ

تازہ دودھ —– ایک پیالی

نمک —– ایک چوتھائی چائے کا چمچ

نمک٬ کالی مرچ —— حسب ضرورت

 METHOD

دیگچی میں مکھن پگھلا کر اس میں میدہ٬ کالی مرچ اور نمک کو گاڑھا آمیزہ بننے تک پکائیں- اسے چولہے سے اتار کر دودھ ملائیں اور چولہے پر رکھ کر چمچہ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں- اس میں مرغی٬ پیاز اور اجمودہ ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں- انڈے میں پانی ڈال کر پھینٹ لیں- مرغی کے آمیزے کے لمبوترے کباب بنا کر پہلے انڈے٬ پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں- کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کروکٹس کو سنہری تل کر جاذب کاغذ پر نکالیں اور افطاری کے دسترخوان پر سجا دیں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More