Daal Samosa Recipe in Urdu

 

 Daal Samosa Recipe in Urdu by SubahpakistamDaal Samosa is indo-pak favorite snack and its very light to eat and favorable to vegetarian.

 INGREDIENTS

دال سموسہ
مونگ دال (چھلکے والی) ایک پاؤ

سموسے کی پٹیاں ۔۔ دو عدد

کٹی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے چمچہ

کٹی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ

پسا گرم مصالحہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ

پسا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ

پسی ہلدی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ

ہرا دھنیا ۔۔ آدھا گھٹی

ہری مرچیں ۔۔ تین سے چار عدد

تیل ۔۔ تلنے کے لئے

نمک ۔۔ حسب ذائقہ

 METHOD

پہلے ایک پاؤ مونتگ کی چھلکے والی دال کو دھو کر رات بھر بگھو کر رکھ دیں۔ پھر اسے اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں۔ اب ایک پین میں مونگ کی چھلکے والی دال، ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، ایک کھانے کا پسا زیرہ، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی، آدھا گھٹی ہرا دھنیا، تین سے چار عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے بھون لیں۔ پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر سخت بوائل کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں فل کریں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ آخر میں سلاد پتے، پیاز اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More