Kaleji Ka Salan Recipe in Urdu

 

 Kaleji Ka Salan Recipe in Urdu by SubhapakistanTry this simple and delicious Kaleji Ka Salan listed on SubahPakistan.com. It is a health dish that increases the blood in human body. People add different type of spices to enhance the taste and essence of Kaleji Salan. It is best served by Naan or Chapati with Onion Rings and Green Chutney. Feel free to give a chance to Kaleji Ka Salan.

 INGREDIENTS

 کلیجی (بکرے کی) —— آدھا کلو

پیاز (سلائس کاٹ لیں) —– دو عدد

ادرک پیسٹ —–ایک چائے کا چمچ

لہسن پیسٹ —– ایک چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر —– ایک چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر —– آدھا چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر —- آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر —– آدھا چائے کا چمچ

سبز الائچی —– تین عدد

بڑی الائچی —– ایک عدد

لونگ —– چار عدد

ٹماٹر (چوپ کیے ہوئے) —— دو عدد

نمک —– حسب ذائقہ

دہی —– آدھا کپ

تیل —– آدھا کپ

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) —– دو عدد

ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) —- آدھی گٹھی

 

 METHOD

کلیجی کو ہلدی ملے پانی سے دھو کر خشک کرنے کے لیے رکھ دیں- سوس پین مین تیل ڈال کر گرم کر کے بڑی الائچی٬ لونگ٬ سبز الائچی ڈال کر کڑکڑائیں- اب اس میں ادرک٬ لہسن پیسٹ ڈال دیں- ایک سے دو منٹ تک فرائی کر کے پیاز شامل کریں- پیاز کا رنگ سنہرا ہوجائے تو سرخ مرچ پاؤڈر٬ ہلدی پاؤڈر شامل کردیں- چمچہ چلاتی رہیں٬ دھنیا پاؤڈر ڈالیں- اب اس میں کلیجی ڈال کر بھونیں – ٹماٹر شامل کردیں دو سے تین منٹ تک چمچہ چلاتی رہیں – اب اس میں دہی ڈال کر نمک شامل کریں- دہی کا پانی خشک ہوجائے اور گریوی تیار ہونے پر دو سے تین منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں- تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر چولہے سے اتار لیں- ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کرلیں-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More