Murghi Ka Pakora Recipe in Urdu

 

 Murghi Ka Pakora Recipe in Urdu by Subahpakistan

 INGREDIENTS

مرغی کے پکوڑے
مرغی (بغیر ہڈی کے ٹکڑے) —— دو سو پچاس گرام

بیسن (چھنا ہوا) —– ایک پیالی

دہی —– ایک چائے کا چمچ

انڈہ —– ایک عدد

پسی ہوئی لال مرچ —– ایک کھانے کا چمچ

ثابت سفید زیرہ —– ایک چائے کا چمچ

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) —– چار عدد

ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) — آدھی گڈی

میٹھا سوڈا —- آدھا چائے کا چمچ

کٹی ہوئی کالی مرچ —— ایک چائے کا چمچ

نمک —- حسب ذائقہ

تیل —– تلنے کے لیے

 METHOD

مرغی کی بوٹیں کو کسی بھاری چیز سے ہلکا سا کچل کر ان پر نمک لگا لیں- انہیں فرائنگ پین میں بغیر تیل ڈالیں پانی خشک ہونے تک سینکیں- ایک پیالے میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاﺀ ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے مرغی کی بوٹیوں کو ایک٬ ایک کر کے بیسن کے آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں شامل کردیں- مرغی کے ٹکڑے سنہری ہوجائیں تو انہیں جاذب کاغذ پر نکال لیں-۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More